ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈاکٹر محمد ریاض کو 42 ویں کانفرنس میں پوسٹر مقابلے میں دوئم انعام سے سرفرازکیا گیا

ڈاکٹر محمد ریاض کو 42 ویں کانفرنس میں پوسٹر مقابلے میں دوئم انعام سے سرفرازکیا گیا

Sat, 03 Dec 2016 21:19:51  SO Admin   S.O. News Service

(علی گڑھ:3 دسمبر(ایساو نیوز آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرومیڈیکل کالج کے جنرل سرجری شعبہ میں جونئیر ریزیڈینٹ ڈاکٹر محمد ریاض کو الہ آبادم میں منعقد ایسوسی ایشن آف سرجنس آف انڈیا (یو پی چیپٹر) کی 42 ویں کانفرنس میں پوسٹر مقابلے میں دوئم انعام سے سرفرازکیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد ریاض کو یہ اعزاز ان کے مقالے ’انٹر کوسٹل آرٹری اینیورزم‘ پر دیا گیا۔ اس پوسٹر کے معاون مقالہ نگار کارڈیوتھوراسک سرجری شعبہ میں سینئر ریزیڈینٹ ڈاکٹر امن جی بھارتی تھے۔ اس پوسٹر کو کارڈیوتھوراسک شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایم ایچ بیگ، داکٹر محمد اعظم حسین اور ڈاکٹر احتشام حسین نقوی نے موڈریٹ کیا۔ سرجری شعبہ کے صدر محمد اسلم نے ڈاکٹر ریاض کو اس ایوارڈ کے ملنے پر مبارک باد پیش کی۔


Share: